ہنگول : ہنگلاج نانی ماتا مندر کا تین روزہ سالانہ میلے کا اختتام

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہنگول میں ہندو مذہب کی تیرتھ یاترا ہنگلاج نانی ماتا مندر کا تین روزہ سالانہ میلے کا اختتام ہوگیا۔

اس موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد یاتریوں نے بلوچستان وپاکستان بھر سے ضلع لسبیلہ کے سنگلاخ پہاڑی سلسلے میں واقع نانی مندر میں پوجا کی اور اپنی مذہبی رسوامات ادا کیں اور اتوار کی شب سب سے بڑی پوجا ”ہون”کی رسم ادا کی گئی۔

میلے کے اختتام کے بعد آج بروزپیر سے یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گا اور وہ واپس اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع کے جاری ایک ہینڈ آؤٹ میں دعویی کیا گیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ہنگلاج ماتا کا سالانہ سہ روزہ میلے کے شاندار انعقاد پر یاتریوں نے حکومت بلوچستان اورسیکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اتوار کی شام ہنگلاج ماتا میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر سنیٹر اشوک کمار اوراقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے یاتریوں کیلئے بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا ۔

ہنگلاج یاتر پرآئے ہوئے لاکھوں یاتری حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کئے گئے، میڈیکل کیمپ اور دیگرسہولیات سے مستفید ہوئے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کیلئے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کے مختص کردہ روٹس پر حادثات کی روک تھام سفری سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے گئے۔

ہنگلاج یاترا آنیوالوں کیلئے کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان کے تحت 24 گھنٹے الرٹ سروسز سے لاکھوں یاتری مستفید ہوئے۔

Share This Article
Leave a Comment