چاغی میں سیلابی ریلوں سے 2افراد بہہ گئے،منگچر میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے چاغی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے متعدد کچے مکانات متاثر دو افرادسیلابی ندی میں بہہ گئے۔

بلوچستان ایران سرحدی شہر تفتان میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا ،متعدد کچی مکانات منہدم گلے محلے سیلابی منظر پیش کرتے رہے ۔

بازار کے اندر پانی داخل ہوگیا ۔

متعلقہ انتظامیہ حفاظتی بندات اور لوگوں کو ریسکیو کرتے رہےجبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوا۔

تفتان کلی اسٹیشن میں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی سبب متعدد کچے مکانات گر گئے۔

دوسری جانب منگچر تحصیل ایریا میں میں آر سی ڈی شاہرہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

منگچر تحصیل ایریا میں مزدا گاڑی اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا نتیجے میں مزدا گاڑی الٹ گئی جس سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد جمال سکنہ کوئٹہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک افراد کو لیویز انتظامیہ نے آر ایچ سی منتقل کردیا ۔

Share This Article
Leave a Comment