بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید کے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات ہے کہ آج علی الصبح پاکستانی فوج نے خضدار کے علاقے گریشہ کوچہ میں ایک چھاپے کے دوران خالد ولد محمدبخش اور منور ولد گہرام کو حراست میں لے کر قریبی فوجی کیمپ منتقل کردیاہے۔
جبکہ ضلع آواران و ضلع کیچ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس وقت جھائو کے مختلف علاقے سوڈ،سھروکو،قران بھینٹ،گابارو جلائی کانی شدید فوجی آپریشن کے زد میں ہیں۔ اوران علاقوں میں فوج گھر گھر تلاشی کے علاوہ لوگوں پر تشدد کررہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے تاہم لوگوں کی شناخت اور دیگر نقصانات کی تفصیلات تک رسائی ممکن نہ ہوپائی۔