کولواہ میں پاکستانی فوج پرحملوں میں3 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

0
23

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پرحملوں میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور اور ڈنڈار میں دشمن پاکستانی فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج صبح آٹھ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے کولواہ بلور میں قائم قابض فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے آج دن کے چار بجے ڈنڈار میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے مزید ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض فوج پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here