گرفتاری کے دعوئوں کے باوجود راشدحسین کاکوئی سراغ نہیں، ڈاکٹر نسیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موونٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر انسانی حقوق کارکن و وکیل ایمان مزاری کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے راشد حسین کو گرفتار کرنے کے دعوؤں کے باوجود، وہ لاپتہ ہے، اور برسوں سے کسی سراغ کے بغیر غائب ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایسی غیر انسانی اعمال کے خلاف کھڑے ہونا اور پاکستانی بربریت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

واضع رہے کہ ایمان مزاری نے اپنے پوسٹ میں کہاتھا کہ راشد حسین کا کیس بالآخر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا جب ہم نے ابتدائی سماعت کی درخواست دائر کی کیونکہ سماعت کی آخری دو تاریخوں پر کیس "منسوخ” ہو گیا تھا۔

آج کیس باقی تھا۔ سماعت کے لیے طے شدہ 3 تاریخوں پر اب کوئی سماعت نہیں ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment