تیرتیج حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تیرتیج میں پاکستانی فوج پر حملے میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے تیرتج میں پاکستانی فوج کی کیمپ اور چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بدھ کی رات11 بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں جک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ اور چوکی پر دو اطراف سے اسنائپر، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ تیس منٹ تک جاری رہا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں دشمن کو پسپا کر کے اسکے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں کی بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت قابض دشمن فوج پے در پے حملوں سے نیست و نابود ہو چکی ہے اور نفسیاتی شکست سے دوچار ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment