بلوچستان میں عیدالفطر سادگی کیساتھ منائی جارہی ہے

0
304

بلوچستان میں فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیاں اور اب کورونا کی لاک ڈاﺅن و سماجی دوریوں کی وجہ سے یہ عید بھی پچھلے عیدوں کی طرح انتہائی سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین ہر بار کی طرح اس عید میں بھی اپنے پیاروںکے بنا عید کو سادگی سے منانے پر مجبور ہیں ۔

جبکہ کورونا کی وجہ سے بلوچستان بھر میں لاک ڈاﺅن اور سماجی دوری کو مینٹین رکھنے کیلئے یہ عید کسی تہوار سے کم ایک سوگ کی صورت میں منایا جارہا ہے جس میں خوشی رنج و الم میں منقلب ہوگئی ہے ۔

جبکہ لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ہر بار کی طرح اس عید میں بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا احتجاجی کیمپ جاری رکھے گی ۔

اسی طرح بلوچستان کے سیاسی جماعتوں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی کے ساتھ منائیں۔

کوئٹہ اورگردونواح میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے جب کہ شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پرمنعقد ہوا۔

مرکزی عیدگاہ میں نمازعید کی امامت مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نےکی اور وہاں بھی اس موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سےاحتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here