بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے چوکو میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے کل شام چھ بجے چوکو میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔