کراچی و تربت کے ساتھ مند اور گوادر میں بھی فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کئے گئے اور ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی یاد میں مند سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فاضل ادبی کلب میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس مختلف طبقہ فکر کی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تقریب میں فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کے یاد میں شمعیں روشن کیں گئیں اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔
بعد ازاں سول سوسائٹی مند کی سرکردہ شخصیات نے کمانچر بلوچ کی قومی و ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر معروف شخصیات حاجی محمد نور ماسٹر، عبدالاحد مسعودی اور بابو بدر نے خطاب کیا۔
علاوہ ازیں بی وائی سی گوادر کی جانب سے بھی کمانچر بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کمانچر نے بلوچستان کے ہر کونے کو ایک دوسرے سے ملانے کی پوری کوشش کی ہے جسے بحیثیت قوم ہمیں ہمیشہ سراہنا چاہیے۔ کراچی ہو یا کوئٹہ، گوادر ہو یا کہ نصیر آباد، کوہ سلیمان ہو یا نوشکی کمانچر نے ہر علاقہ نہ فقط ہمیں دکھایا یہ وہاں کی مظلومیت، وہاں کی وہ ذمہ داریاں جو حکومت نبھانے میں ناکام رہی ہے ان کی آگاہی ہمیں کمانچر نے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کمانچر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔