قلعہ عبداللہ اوروڈھ میں پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ، عملہ اغوا، بیلٹ پیپرز غائب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دو حلقوں قلعہ عبداللہ اوروڈھ میں ضمنی انتخابات کیلئے جاری پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور عملہ کو اغوا کرنے سمیت بیلٹ پیپر غائب کرنے کے واقعات رونما ہوئے۔

حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار وائس اچکزائی نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو کرنے اغوا کا الزام لگا دیا۔

وائس اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغوا کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغوا کیا گیا ضلع قلعہ عبداللہ پی بی میں مسلح افراد نے 5 بولنگ سٹیشنز کے انتخابی عملے کو اغوا کر لیا ، اغوا کئے جانے والے پولنگ سٹیشنز میں سٹیشن نمبر 33 گرلز پرائمری سکول جانبی، پولنگ سٹیشن نمبر 72 گورنمنٹ پرائمری سکول اللہ وزیر کچ ادوزئی، پولنگ سٹیشن نمبر 96 گورنمنٹ ہائی سکول نورک، پولنگ سٹیشن نمبر 97 رولر ہیلتھ سینٹر نورک اور پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ہائی سکول نورک سلیمانخیل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے، صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔

وائس اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اسی طرح وڈھ میں جاری ضمنی انتخابات کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے 10000 بیلٹ پیپر زکے غائب کرنے کے واقعات سامنے آئے۔

کہا جارہا ہے وڈھ میںمختلف پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو یرغمال بنا کر بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment