پاکستان اسپورٹس بورڈ کا سربراہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر عہدے سے برطرف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment