مند ، پنجگور وحب میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کا گن مین سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مند ، پنجگور اور حب میں فائرنگ ودھماکوں کے مختلف واقعات سے ڈپٹی کمشنر کا گن مین و ڈکیٹ ہلاک سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر کے گن مین ذاکر ولد ظہورِ بگٹی کو ہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب حب میں  مسلح ڈاکو ئوں نے ایک شہری سے 6لاکھ روپے گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک کو شہریوں نے دھرلیا۔

فرار ہونے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوااور گولی لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

صدر پولیس نے ایک زیر حراست ملزم سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لیئے جاں بحق ملزم کا تعلق کراچی صفورہ گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔

دریں اثنامند میں گذشتہ شب 3 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment