ڈی آئی خان میں کسٹم انٹیلی جنس پر حملہ،، 5اہلکاروں سمیت 7افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پحتونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سگو کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس میں 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی سہہ پہر 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکار ڈیوٹی کے بعد درابن سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جا رہے تھے جب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی ہے جس میں سوار ایک بچی اور ایک نوجوان بھی اس واقع میں ہلاک ہوئے ہیں۔

کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی میں پانچ اہلکار سوار تھے جو اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ان میں پولیس کے اہلکاروں نے بتایا کہ انٹیلی جنس افسر اسلام خان، اکبر زمان حوالدار، عنایت اللہ حوالدار، شہاب علی سپاہی اور افتخار عالم سپاہی شامل ہیں۔

درابن پولیس کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انسپکٹر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں جہاں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مسلح افراد اس کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے نہیں لی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment