کوئٹہ و وندر میں فاہرنگ سے 3 افراد ہلاک ، کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی خودکشی

0
71

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد ہلاک ہوگیا۔

پیش امام کی شناخت مولوی عمرجان ولد ملا بیان توخئی سکنہ گلشن کالونی عمر 50 سال سے ہوئی۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب وندر میں بچوں کے جھگڑے نے تصادم کی صورت اختیار کرلی۔ مسلح تصادم میں فریقین کے 2 افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رمضان کے مہینے میں بچوں میں ہونے والی تکرار کی وجہ سے مقامی قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں تصادم میں نوربخش ولد اللہ ڈینہ قوم صابرہ گولی لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کے مشتعل عزیز و اقارب نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ناخو علی محمد قوم انگاریہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھر میں تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

بعد ازاں انہوں نے گھر میں گھس کر ناخو علی محمد کو تشددکے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ گھر میں موجود دیگر پانچ افراد کو بھی تشدد کرکے زخمی کردیا جبکہ وندر پولیس تھانے سے سب انسپکٹر سمیت پانچ جوان جائے وقوعہ پر موجود تھے جن سے مشتعل افراد کنٹرول نہ ہوسکے۔

شہر میں ہونیوالے تصادم کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں مزید نفری طلب کرلی گئی۔

دریں اثنا کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے کلی جیو میں پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

اہلکار کی شناخت علی بخش کے نام سے ہوئی۔

تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here