ضلع ڈیرہ بگٹی میں کسانوں کے اناج پرپاکستانی فوج کا قبضہ

0
107

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے مقامی غریب کسانوں کے اناج کو قبضے میں لیکر چھائونی منتقل کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج گذشتہ تین دنوں سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کوڑدان، حبیب راہی، سور اور لینڈی سمیت قریبی علاقوں میں جارحیت کررہی ہے اور مقامی کسانوں کے اناج کو لوٹ رہی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی کسانوں کے سال بھر کے سخت محنت اور اپنے بچوں کیلئے جمع اناج کو فوج بے دردی قبضے میں لیکر جارہی ہے  ۔

ذرائع بتاتےہیں کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان اور حبیب راہی میں جیسے ہی غریب کسانوں نے اپنا اناج تیار کر لیا فوجی اہلکاروں نے ہلہ بول کر غریب کسانوں کے اناج لوٹنے پہنچ گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کہ گذشتہ رات فوجی اہلکار وں نے 7 ٹرک اناج سے بھر کر سوئی سے کشمور چھاؤنی منتقل کردیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here