کمانچر بلوچ بلوچستان کی موجودہ تاریخ کے صورت گرمورخ ہیں،دوستین بلوچ

0
55

سنگر کے چیف ایڈیٹردوستین بلوچ نے نوجوان فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی ناگہانی موت کوبلوچستان اور بلوچ قوم کیلئے ایک بڑا نقصان قراردیتے ہوئے اس کی ہنر اور بلوچستان سے سچی و جنون کی حد تک لگن پر خراچ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فوٹو گرافر نے انتہائی کم مدت میں بلوچستان کی اس حقیقی چہرے سے اپنے باکمال فوٹوگرافی کی ہنر سے دنیا کو روشناس کرایا جو اس سے قبل کسی صورت گرنہیں کرپایا۔

دوستین بلوچ کا کہنا تھا کہ مورخ اپنے قلم سے تاریخ لکھتا ہے لیکن کمانچر بلوچ نے اپنے فن اور ہنرسے بلوچستان کی موجودہ تاریخ کو اپنے کیمرے سے کلک کرکے محفوظ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں بلوچستان سے ایک جنون تھا جس کی وجہ سے وہ بلوچستان کی خوبصورتی سمیت اس کے دکھ درد،تاریخ وثقافت اورحالات حاضرہ کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرتا گیا جو عموماً دوسرے فوٹو گرافرز کے ہاں یہ خوبی بہت کم ملتا ہے۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ کمانچر بلوچ کی ناگہانی وفات سے بلوچستان کو ایکسپلوررکرنے کا عمل رکھ گیا ہے جواس خوبصورت ، محکوم و مظلوم دھرتی کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔

سنگرچیف ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ ادارہ سنگر کی جانب سے جلد کمانچر بلوچ کی زندگی ، قومی خدمات اور اس کی فوٹو گرافی کے حوالے ایک دستاویزی فلم جاری کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here