کوسٹ گارڈ کیخلاف مکران و کراچی کوچ یونین کی ہڑتال جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کوسٹ گارڈ کے رویے کیخلاف مکران کراچی کوچ یونین نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کر دی ہے ۔

مکران کراچی کوچ یونین نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے غیر اخلاقی رویے کے خلاف گاڑیاں کھڑی کرکے ہڑتال کر دی ہے۔

ٹرانسپورٹروں کے مطابق انھیں کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹوں پر اہلکار بلاجواز تنگ کرتے ہیں جو آئے روز کا معمول بن گیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ حکام ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہیں کریں گے اس وقت تک تربت اور گوادر سے کراچی چلنے والی بس سروس معطل رہے گی۔

دوسری طرف بس سروس معطل رہنے سے گوادر اور تربت سے کراچی کے لئے سینکڑوں مسافر اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ نہ ہو سکے۔

Share This Article
Leave a Comment