نوشکی واقعہ شدت پسندانہ ہے ، کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں مارا، سرفراز بگٹی

0
46

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنا چاہییں کیونکہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صرف براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے سے امن قائم نہیں ہوجائے گا، ہمیں بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔ریاست میں مستقل مزاجی نہیں، نوشکی میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے، اس میں کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں شدت پسندوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ نوشکی میں بلوچ نے پنجابی کو نہیں مارا بلکہ شدت پسندوں نے پاکستانیوں کو مارا۔ بلوچستان میں شدت پسندی پر پوری قوم تقسیم ہے، اچھے و برے طالبان کی طرح بلوچستان میں بھی اچھے و برے شدت پسندوں کی سوچ موجود ہے۔

یہ کہنا کہ بلوچستان میں سب ٹھیک ہے، بلوچستان میں سب ٹھیک نہیں ہے، بلوچستان میں انسرجنسی ہے اور اس انسرجنسی میں تین محاذ ہمارے خلاف کھولے گئے ہیں، ایک بندوق کبھی یہاں کبھی وہاں اسٹرائیک کرتا ہے، کبھی کامیاب تو کبھی ناکام، دوسرا محاذ بیانیہ کاہے، کوئی قبول کرے کوئی نہ کرے، بشیر زیب مجید بریگیڈ کا سربراہ ہے وہ تو پریس کانفرنس نہیں کرسکتا، نہ ہی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرسکتا ہے، وہ تو وائلنٹ ہے، اس کو بیانیہ چاہیے، پاکستان کے پارلیمنٹ میں سڑکوں پر، جلسوں پر تاکہ اس کیلئے ان کے لئے پروپیگنڈہ کرے اور وہ انسرجنٹس کی بھرتیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص شدت پسند جو مارا جاتاہے کنفرم نہیں ہوتا یا پھر ایسے لوگ مارے جاتے ہیں جس طرح تربت میں بالاچ بلوچ مارا گیا کیا کہرام مچایاگیا پورے پاکستان میں 9لوگ مارے گئے کیا کسی طرح کا کہرام مچایاگیا ،14پاکستانی فوج کے جوان گوادر ہائی پر زندہ جلا دئےے گئے ۔اس پر کسی جماعت یا قوم پرست نے ایک احتجاج کیا قومی اسمبلی میں بات کی صوبائی اسمبلی میں بات کی ،یہ وہ آوازیں ہیں ریاست کو نشانہ بناناہوں ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا ہوں لاپتہ افراد کامسئلہ ہو وہاں آواز بڑی تیز ہوجاتی ہے یہاں آپ کی آواز خاموش یا تو آپ تشدد کی مذمت کرتے تشدد کی اجازت تو ریاست کے پاس ہیں ہم کہتے ہیں کہ ایک طرف کے واقعات پر ایک ماحول پیدا کرکے ریاست کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here