قلات و آواران میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، کوئٹہ سے لاش برآمد

0
91

بلوچستان کے علاقے قلات اور آواران میں فائرنگ اورگولی لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سےایک بوری بند لاش برآمدہواہے۔

قلات کے نواحی علاقے مہلبی میں مبینہ طور پرڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر کی ہلاکت جبکہ لیویز اہلکار سمیت دو اے ٹی ایف اہلکاروں کی زخمی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

شدید زخمی لیویز اہلکار طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

مہلبی کے مقام پر مبینہ طور ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے کہ اطلاع ملنے پر لیویز اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے، جہاں پر ڈاکوؤں اور مقامی افراد و فورسز کے درمیان فائرنگ سے راہگیر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت داؤد محمد حسنی کے نام سے ہوئی۔

جبکہ لیویز اہلکار ذوالفقار عمرانی اور دو اے ٹی ایف اہلکار سرفراز احمد اور احمد خان زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آخری اطلاعات تک ڈاکوؤں اور لیویز و اے ٹی ایف اہلکاروں کے درمیان پہاڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ۔

دوسری جانب آواران میں مبینہ طور پرنائب رسالدار لیویز فورس آواران برکت علی ساجدی ولد الٰہی بخش ساجدی ساکن پیراندر آواران اتفاقیہ گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔

آواران لیویز کے دعوے کے مطابق اتوار کے روز نائب رسالدار لیویز فورس آواران برکت علی ساجدی اپنے گاڑی میں اکیلے بیٹھے تھے کہ ان کی سرکاری کلاشنکوف سے اتفاقیہ گولی چلی جو کہ ان کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

لاش ڈی ایچ کیو اسپتال آواران پہنچائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

برکت علی ساجدی میجر رسالدار لیویز احمد خان ساجدی کے چھوٹے بھائی، ڈاکٹر محمد اقبال ساجدی اور انجینئر خان محمد ساجدی کے کزن تھے۔

دریں اثنادارلحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی گئی ۔

پولیس کے دعوے کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں اسپنی روڈ کے قریب سے نالے سے ایک تشدد زدہ بوری بند نامعلوم شخص کی نعش ملی ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here