پسنی ، گوادر ، اورماڑہ و جیونی میں طوفانی بارشیں، پانی گھروں میں داخل

0
40

بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی ، گوادر ، اورماڑہ ، جیونی وسربندن میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میںتغیانی سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔

مکانات و دیواریں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پسنی اور مضافات میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔

نکاسی آب کا نظام اور سیوریج سسٹم نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم ہو گئیں۔

طوفانی بارشوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

نکاسی آب کے لیے شہریوں اور تحصیل چیئرمین نے ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے سے مدد کا مطالبہ کر دیا۔

رات گئے موسلادھار بارشوں نے پسنی شہر میں تباہی مچا دی ، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور گھروں کے اندر کئی فٹ پانی جمع ہے اگر بروقت پانی نہیں نکالا گیا تو گھروں اور دکانوں کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

پسنی کے دیہی علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیز اور موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے، کئی علاقوں میں زرعی بندات ٹوٹ گئے ہیں دوسری طرف اورماڑہ اور مضافات میں شدید اور طوفانی بارشوں کے باعث بزی ٹاپ پرنس آف اوپ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کا ایک حصّہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے مکران کا زمینی رابطہ اندرون سندھ سے منقطع ہو گیا ہے اور کراچی سے آنے اور جانیوالے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ این ایچ اے کی جانب سے بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک گاڑیوں کی آمدورفت بحال نہ ہو سکی۔

اسی طرح گوادر، جیونی، سربندن میں ندی نالوں میں تغیانی آ گئی جس کے باعث برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here