ضلع کیچ وگوادر میں ایک ہفتے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 422 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں مزید 45افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعدایک ہفتے میں متاثرہ افراد کی تعداد 422تک پہنچ گئی ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ میں 330افراد کے ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 44افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں ہفتے کیچ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 410ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق گوادر میں گزشتہ روز 38افراد کے ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں ہفتے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 422جبکہ اس سال اب تک مجموعی طور پر ڈینگی کے 1062کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1028کا تعلق کیچ، 33کا گوادر اور ایک کا حب سے ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment