رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجاب پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 6 سالہ اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ضلع کے مزید علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ان کی جانب سے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment