بلوچستان کے علاقے حب دریجی کے مقام پر ایک کار حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ حب سے دریجی جانے والی کار لینڈانی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ہلاک و زخمیوں کا تعلق حب شہر سے بتایا جاتا ہے جبکہ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کےلئے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔