بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار2 افراد بازیاب ہوگئے۔
اس بات کی تصدیق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نےکرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال جولائی اور ستمبر کے مہینے میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے جبری لاپتہ کیے گئے عثمان ولد رضو اور واحد بخش ولد دین محمد رہا ہو گئے ہیں۔

جبکہ انکے ساتھ جبری لاپتہ عنایت ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل عرصے سے لواحقین اور مختلف تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے ۔ جبکہ عید کے روز وی پی ایم پی سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔