کچلاک و کوئٹہ میں دھماکا و فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچلاک اور کوئٹہ میں دھماکا و فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے کلی کتیر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی زد میں آکر ایگل اسکواڈ کا اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کردیا۔

محمد اعجاز سینئر کلرک اسپیشل برانچ اکاؤنٹ برانچ کو سسر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment