بلوچستان کے علاقے پنجگور اور سنجاوی میں فائرنگ دیگر حادثات و اقعات سے پنجاب کا رہائشی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پنجاب کے علاقے راجن پور کے ایک رہائشی کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد ولد صابر حسین کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پنجاب کے رہائشی پنجگور میں جاوید چوک پر ریڈی لگاکر شربت بھیجتا تھا۔
دوسری جانب سنجاوی میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے نوجوان کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوگئی ۔
اسی طرح سنجاوی کے رہائشی زین اللہ استاد جوکے ڈائیو بس چلاتا ژوب روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا۔
حادثے میں ان کا کلینڈر بھی ہلاک ہوگیا۔