لبنان میں اسرائیلی بمباری سے حزب اللہ و امل موومنٹ کے 6 ارکان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر توپ خانے سے گولہ باریکی اور فضائی حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حزب اللہ کے3 اور امل موومنٹ کے 3 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ لبنانی فوج کے سپاہی سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

فوجی ذرائع نے بتایا اسرائیلی جنگی طیاروں نے 8 قصبوں پر 10 فضائی حملے کیے اور اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کے مشرقی، وسطی اور مغربی سیکٹرز کے 13 قصبوں پر تقریباً 75 گولے داغے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قصبے عیتا الشعب پر حملے میں حزب اللہ کے 2 ارکان ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ قانا قصبے پر حملے میں حزب اللہ کا تیسرا رکن ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے۔

لبنان کے جنوب مشرقی قصبے جدیدہ میں امل موومنٹ کے ایک ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں امل موومنٹ کے 3 ارکان مارے گئے اور چوتھا زخمی ہوگیا۔

لبنان کے جنوب مشرقی قصبے کفر حمام میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 6 شہری اور لبنانی فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

جنوب مشرقی لبنان کے قصبے کفر کلا میں ایک فوجی مرکز کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے متعدد کمروں اور فوجی اور سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Share This Article
Leave a Comment