حب و لوارائی میں 2 افراد قتل،ہرنائی میں کوئلہ کان کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے حب کے علاقے رئیس گوٹھ میں کراچی سے سریا لوڈ کر کے وندر جانے والی ٹرک مالک اور ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد ٹرک مالک کوقتل کرکے اس کے ڈرائیور کی ٹانگیں کاٹ کر پھینک دی گئیں۔

پولیس نے سریئے سے خالی ٹرک سپرہائی وے پر جمالی پل سے برآمد کرلیا ہے۔

کراچی پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں اب تک مکمل ناکام ہے ، مقتول ٹرک مالک حب چیزل آباد کا رہائشی بتایا جارہا ہے ۔

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے وندر کیلئے سریا کا ٹرک لوڈ کر کے آنے والے ٹرک کو حب کے قریب رئیس گوٹھ جہاں پر ہر قدم پر پولیس موبائل ناکہ ،موچکو پولیس ،کسٹم اور رینجرز چیک پوسٹ قائم ہیںکے مقام سے 4نامعلوم مسلح ڈاکو ٹرک کومالک عبدالرزاق مگسی اور ڈرائیور سمیت اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے فرارہوگئے۔

تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود جب ٹرک مالک کا اپنے اہل خانہ سے فون پر رابطہ نہ ہو ا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر کراچی پولیس نے ورثا کو کراچی اسپتال کے سرخانے میں موجود نعش کی شناخت کرائی جس میں اسکی شناخت ٹرک مالک عبدالرزاق مگسی کے نام سے ہوئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور بھی کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جسکی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔

مقتول ٹرک مالک عبدالرزاق حب چیزل آباد کا رہائشی تھا ۔

مقتول کے عزیز واقارب کے مطابق واردات رئیس گوٹھ حب بائی پاس کی جانب کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے آس پاس ہو ئی ہے۔

مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق اغوا کار پہلے ٹرک کو حب کی طرف لارہے تھے کہ اچانک انکا ارادہ بدلہ اور ٹرک کو واپس حب ریورڈ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور حب ریورروڈ پر چڑھنے سے قبل ہی مسلح اغوا کاروں نے ٹرک مالک کو قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی جبکہ اسے ناردرن بائی سے سپرہائی وے لے گئے۔

مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق جس علاقے میں واردات ہوئی ہے وہاں پر نہ صرف پولیس بلکہ کوسٹ گارڈز اور رینجرز کی چیک پوسٹیں بھی قائم ہیں اور کراچی پولیس ابھی تک مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب لورالائی میں معمولی رقم کے لین دین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلا ک ہوگیا۔

لورالائی میں ناصرآباد میں معمولی رقم کے لین دین پر تنازع پر جھگڑا ہوا۔

فائرنگ سے ایک روزی خان ولد باز خان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے لورالائی اسپتال پہنچا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

لورالائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی۔

دریں اثنا ہرنائی میں شاہرگ کوئلہ کان میں حادثے کے باعث ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

ریسکو ذرائع کے مطابق کانکن کی لاش مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال دیا۔

کانکن کی شناخت محمد یعقوب ولد ابن یامین عمر 48 سال ساکن کوہستان بتایا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment