کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان منظر عام پر آگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان محمد رحیم زہری منظر عام پر آگیا۔

کوئٹہ سے ایک سال قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والے رحیم زہری کو منظر عام پر لاکر ہدہ جیل منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ سال 3 فروری 2023ءکو محمد رحیم زہری اپنی والدہ اور اہلیہ سمیت لاپتہ کئے گئے تھے۔

بعد ازاں 11 دن بعد ان کی اہلیہ رہا ہوگئیں۔

آج رحیم زہری کو منظر پر لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد رحیم زہری و انکی اہلیہ، والدہ اور دو بچوں کو رواں سال 3 فروری کو گشکوری ٹائون میںپاکستانی فورسزکی جانب نے ناشناس کالونی کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment