کوہلو : کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ میں شدت،وسیع رقبہ متاثر

0
89

بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کوہ جاندران کے جنگلات میں ایک بار پھر سے اچانک آگ لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہےجس سے وسیع رقبہ متاثر ہوگئی ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آگ لگنے سے سینکڑوں قیمتی و نایاب جنگلات، جڑیاں بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

کہا جارہا ہے کہ آگ کئی کلو میٹر تک پھیل گئی ہے، بڑے پیمانے پر قیمتی جنگلات کی بقا کو خطرات لاحق ہوگیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کےلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے تاحال اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔

جبکہ دوسری جانب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقےمیں پھیل چکی ہے۔

کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوہ جاندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here