اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل، ری پو لنگ کا حکم

0
140

بلوچستان میںرواں سال 9 فروری کوپاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے متنازع الیکشن میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرعبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا ۔

اب حلقہ پی بی 51چمن کے 12پولنگ اسٹیشنز میں ری پو لنگ کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں 9 فروری کے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے عسکری اسٹیبلشمنٹ کے من پسند افراد کو مسترد کرنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے تمام نتائج روک دیئے ۔جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواران کے جاری کردہ فارم بھی تبدیل کرکے مکمل تمام انتخابی نتائج تبدیل کردیئے اور اپنے من پسند افرادجنہیں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا تھا پھر سے کامیاب بنایا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51چمن کے 12پولنگ اسٹیشنز میں ری پو لنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران نثار احمد درانی اور بابر حسین نے اباسین اچکزئی ، اصغر اچکزئی اور محمد صادق کی درخواستوں پر فیصلہ سنا تے ہوئے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پو لنگ کا حکم دےتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی بی 51کے پو لنگ اسٹیشنز نمبر 90,89,91,95,56,57,62,106,61,129,130,79پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here