کولواہ میں اسنائپر حملے میں پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کیا،بی ایل ایف

0
134

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ پاکستانی فوج کے ایک اہلکارکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔

انہوںنے کہا کہ آج دن کے گیارہ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شورٹرز نے کولواہ کے علاقے رودکان میں دشمن کے پیکٹ سیکورٹی میں تعینات اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here