تمپ : مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا نوجوان فورسز ہاتھوں جبراًلاپتہ

0
159

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو مسجد سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت انیس ولد سبزل کے نام سے ہوگئی ہے جو مسجد میں اعتکاف میں بیٹھاہواتھا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب تمپ کے علاقے کوہاڈ میں فورسز نے جامع مسجد کو گھیرے میں لیکر اعتکاف میں بیٹھے انیس ولد سبزل کو جبری لاپتہ کر دیا۔

مقامی لوگوں نے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی ریاست کہلانے والا ملک حرکتیں یزید سے بھی کم نہیں مسجد اور اعتکاف سے کھبی سنا ہے کسی کو اُٹھا کر لاپتہ کیا جاتا یہ سب چیزیں صرف پاکستان میں ہوتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here