اوتھل وحب میں روڈ حادثات سے 3 فراد ہلاک

0
80

بلوچستان کے علاقے اوتھل اور حب میںروڈحادثات سے 3 فراد ہلاک ہوگئے۔

اوتھل میںقومی شاہراہ پرپاکستان کوسٹ گارڈز کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم حادثے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوگیا۔

گزشتہ شب لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوگیا۔

نعش اور زخمی کو DHQ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ہلاک شخص کی شناخت قادر بخش اور زخمی شخص کی شناخت محمد انور شیخ کے نام سے ہوئی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔

ہلاک شخص کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ٹرک بیلہ سے کراچی جارہی تھی ۔

ہلاک اور زخمی کا تعلق لسبیلہ کی تحصیل اوتھل سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب حب کے قریب ساکران کے علاقے لنگ لوہار کے مقام پر پتھر سے لوڈ ٹرک سوزکی وین پر چڑھ گیا۔

حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک افراد کی شناخت محمد حنیف اور ایاز جمالی کی نام سے ہوئی ہے۔

نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here