حب سے فورسز ہاتھوں ٹیچر لاپتہ ،مستونگ میں نوجوان کی خودکشی

0
138

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے قریب سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت بہرام دلاوری کے نام سے ہوگئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ مورخہ 30مارچ کو رات گئے امیر آباد حب چوکی سے بہرام دلاوری کو حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اہلخانہ نے کہا کہ بہرام دلاوری کو جلد سے جلد رہا کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائیگا۔

دوسری جانب مستونگ میں نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مستونگ کے علاقے کلی پدہ کے رہائشی شاہد منظور نامی کمسن نوجوان لڑکے نے پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہیں تاہم اس حوالے سے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here