وادی مشکے:ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندے کا کمسن طالب علم کے ساتھ بد فعلی

0
606

ریاستی حمایت یافتہ مسلح گرؤہ کے کارندے نے مشکے میں کمسن طالبعلم کے ساتھ بد فعلی کرکے اسے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلع آواران کے علاقے مشکے النگی کے رہائشی اظہر علی ولد اصغر علی گجر میں ٹیوشن کی پڑھائی کے بعدگھر جارا تھا کہ راستے میں عید محمد عرف پیرو ولد کریم داد نے بندوق کے زور پر کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرکے اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبعلم اظہر علی کے والد اصغر علی کے دائر درخواست پر عید محمد عروفِ پیرو ولد کریم داد کے خلاف ایف آئی آر نمب03/2020U/S377 TPدرج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عید محمد عرف پیرو کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گرؤہ سے ہے جو علاقے میں اس سے پہلے بھی مختلف سماجی برائیوں میں شامل رہے ہیں

واضح رہے کہ وادی مشکے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،ا سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہر وقت پیش آتے رہے ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہو پھاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here