بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے لاک ڈاون میں نرمی سے صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ضیالانگو نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، عوام خریداری کرتے وقت احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔
ضیالانگو نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مارکیٹیں مجبوراً سیل کرنا پڑیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان حکومت نے بھی 9 مئی کو لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی تھی۔