ایران : مغربی بلوچستان میں فورسز پرحملہ،افسر سمیت 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسزپرایک حملے میں ایک افسر اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپیشل کمانڈو فورسز سے تعلق رکھنے والے گشتی یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جو نوروز کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار تھا۔

پولیس کمان کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے اطلاع دی کہ بلوچستان میں مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ۔

پولیس کے بیان کے مطابق اسپیشل کمانڈو فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک گشتی یونٹ کے 2 اہلکار، جن پر نوروز کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تھی، حملے کے نتیجے میں مارے گئے۔

پولیس کی گاڑی کے قریب ایک خاندان کے افراد کو لے جانے والی ایک اور کار کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے دو افراد زخمی اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment