کم عمر شادی کیس : بلوچستان ہائیکورٹ کا ثمرین کی میڈیکل ٹیسٹ کرانیکا حکم

0
102

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں یونس نامی ایک ٹیچر کی کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کے کیس پر دوسری سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوئی۔

سماعت میں کم عمر لڑکی ثمرین کی والدہ اور دوسرا فریق یونس بھی عدالت میں دوران سماعت پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ عمران بلوچ نے میڈیا کوبتایا کہ ثمرین کی والدہ کے نام سے ہم نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا تھا جس کی آج دوسری سماعت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونس لڑکی کو ایک استاد کی حیثیت سے لے کر گیا تھا اور استاد کا رتبہ ایک باپ کا ہوتا ہے، ثمرین میٹرک کی طلباءہے جس پر ظلم کر کے اسکی تعلیم کا رستہ ہی بند کر دیا گیا، ثمرین کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس کی ماں جو کہ گھریلو خاتون ہے سنگل پیرنٹ کے طور پر اسکے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہے جس میں اسکی ماں کا کوئی لالچ نہیں۔

ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ کورٹ کے پوچھنے پر ماسٹر یونس نے بتایا کہ اس کے پہلے پانچ بچے اور ایک بیوی بھی ہے جس کے باوجود کم عمر لڑکی سے شادی کی ۔

کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جج نے انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کیوں دیر سے کاٹی گئی اور کس کے دباؤ میں دیر سے کاٹی گئی؟۔

ہائی کورٹ کے جج نے ثمرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانے اورعدالت میں پیش ہونے کا حکم دے کر سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here