بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں فیکٹری میں کام کے دوران ایک ملازم چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
حب کے قریب ساکران کے علاقہ اٹک سیمنٹ فیکٹری میں کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹ کی زد میں آکر فیکٹری کا مکینکل سپر وائزر مکرم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اٹک سمنٹ فیکٹری کے پروجیکٹ لائن 4 کا کام جاری تھا کہ کافی اونچائی سے گرنے والی لوہے کی ایک وزنی پلیٹ کی زد میں آکر فیکٹری کا مکینکل سپر وائزر مکرم علی شدید زخمی ہوگیا جو کہ بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔
متوفی کا تعلق کراچی سے تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔