‎تمپ، زامران و مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
153

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان کے جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیزمیں ‎تمپ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

‎ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تمپ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ‎بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ میں جارحیت میں مصروف قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کوہاڑ میں گزن کوہ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ ‎بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎بی ایل سرمچاروں نے 17 مارچ کی شب زامران میں کوہ تان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید دو زخمی ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ ‎بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here