بلوچستان کے علاقے سبی میں فائرنگ اور حب میں ٹریفک حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
سبی کے علاقے کلی ذر محمد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دلاور ولد سانول خان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر سبی سول منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب حب میں کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر بھوانی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوتانی کے قریب سحری کے وقت تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔
نعش کوشناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔