پسنی : ذاکر کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی دھرناجاری ،کوسٹل و سی پیک شاہراہیں بند

0
38

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کپر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ذاکر رزاق کی بازیابی کیلئے اہلخانہ کا احتجاجی دھرنا مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہ کے سنگم کارواٹ کے مقام پر گذشتہ دودنوں سے جاری ہے جس سے دونوں شاہراہوں کی آمدو فت بند ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ایک حکومتی ٹیم اور لاپتہ ذاکر رزاق کی فیملی کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب نہ ہوسکے جس پر فیملی نے ذاکر کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

لواحقین نے ذاکر کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے پیارے کو بازیاب نہیں کیا جائے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

اطلاعات کے مطابق مذاکراتی ٹیم بغیر نتیجہ واپس چلی گئی، جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here