بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف جاری احتجاج میں وسعت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری احتجاج کو وسعت دیدی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہائوس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار 18 مارچ کو دن گیارہ بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس پریس کلب کوئٹہ کی طرف جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے کے بعد پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ و جلسہ میں تبدیل ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کوریج کے لئے تشریف لائیں اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلباءتنظیموں، وکلاءبرادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Share This Article
Leave a Comment