حب : کوئٹہ وکراچی شاہراہ پرالمناک ٹریفک حادثہ، 4افراد جھلس کرہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب کے قریب کوئٹہ توکراچی قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔

واقعہ سحری کے وقت حب کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گڈانی موڑ کے مقام پرپیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل بردار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں کار اور موٹر سائیکل سوارسمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے بیلہ جو ایرانی تیل کی اس وقت ایک بڑی منڈی ہے سے اوتھل بعد ازاں وندر جو دوسری بڑی منڈی کہلاتی ہے، ایرانی تیل غیر محفوظ طریقوں سے موٹر سائیکلوں اور کار گاڑیوں ہائی روف وینوں اور پک اپز کے ذریعے حب اور کراچی تک فروخت کےلئے پہنچایا جاتا رہا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر قائم کوسٹ گارڈز و پولیس سمیت دیگر اداروں کی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار بھتہ وصول کرکے ایرانی تیل کی غیر محفوظ طریقوں سے غیر قانونی نقل و حمل کی کھلے عام اجازت دے رکھی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حالیہ دنوں بیلہ سے حب تک مسافر بردار بسوں کوچز اور ہائی ایکس گاڑیوں میں بھی ایرانی تیل کی غیر محفوظ طریقے سے اسمگلنگ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment