بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون 2 بچوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور2 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔
دھماکے کےنتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے۔
منگل کو کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔