بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں باردی مواد پھٹنے اورخاران ، قلات وجعفر آباد میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ضلع موسیٰ خیل میں نجی کمپنی او جی ڈی سی ایل میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک تعلق ضلع موسی خیل سے دوسرا کمپنی کا ملازم ہے۔
دوسری جانب خاران کے علاقے واشک کی تحصیل شاہوگیڑھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لاش کی شناخت احمد دین محمد حسنی کے نام سے ہوگئی۔
قتل کی وجہ زمین کا تنازع بتایا جارہا ہے۔
لاش کو ڈویژنل ہسپتال خاران سے ایمبولینس کے ذریعے واشک روانہ کیا گیا۔
دریں اثنا قلات شہر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کلی غمگزار کے رہائشی محمد اکرم عرف بابر عزیز ہلاک ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال سے نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
کہا جارہا ہے کہ حملہ آور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
قلات پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں جعفر آبادمیں اوستہ محمد روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق باری شاخ کے مقام پر ڈاکوؤں نے نوجوان فیاض رند سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔
وقوعہ کے بعد ڈاکو موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ہلاک نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔