بلوچستان کے علاقے وندر میں گذشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوانوں کی پنجگور میں تدفین کردی گئی۔
اجتماعی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے دزپروم میں ادا کیا گیا۔
جب ایک ہی خاندان کے 6 نوجوانوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے دزپروم علاقے پہنچیں تو کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار تھی۔
ہلاک نوجوانوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے پنجگور کے علاقے دزپروم سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان وندر کے قریب ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔