ترکیہ کے دو دہائیوں سے اقتدار پر براجمان صدر رجب طیب آیردوآن نے رواں برس مارچ میں میونسپل انتخابات کو اپنے ’آخری انتخابات‘ قرار دیا ہے۔
ترک یوتھ فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ سے خطاب میں ایردوآن نے کہا، میں بغیر رکے کام کر رہا ہوں۔ ہم سخت محنت کر رہے ہیں کیوں کہ میرے لیے یہ آخری انتخابات ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا، اختیار جو قانون مجھے تفویض کرتا ہے، یہ انتخابات میرے آخری انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے تاہم اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قدامت پسند جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ان کے بعد بھی اقتدار ہی میں رہے گی۔ انہوں نے ان انتخابات کو اپنے بعد آنے والوں کے لیے ایک نعمت‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اعتبار کا منتقلی‘ پر کام کریں گے۔
ایردوآن سن دو ہزار تین سے برسراقتدار آئے تھے۔