پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی علاقے ٹھٹھہ میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 3 کی لاشیں مل گئیں۔
واقعہ ٹھٹھہ میں حجامڑو کے قریب پیش آیا ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق لاپتا14 ماہی گیروں میں سے 3 کی لاشیں مل گئی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ 5 روز قبل مچھلی کے شکار پرجانے والی لانچ تیز ہواؤں سے سمندر میں ڈوب گئی تھی، لانچ میں سوار 45 ماہی گیر ڈوبے تھے جن میں سے 31 کو بچالیا گیا تھا۔